Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا

تقریب میں پاکستان میں نیپال کے سفیر، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان نے نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو بھجوایا گیا۔

امدادی کھیپ این ڈی ایم اے کے تعاون سے روانہ کی گئی، جس میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظان صحت کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے امدادی کھیپ کو روانہ کیا۔

تقریب میں پاکستان میں نیپال کے سفیر، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version