یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ جاری کردیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت اور قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔
نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں، اس میں وطن کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ شاہینوں کی بے مثال جرات نے ہر محاذ پر دشمن کو للکارا اور پاکستان کی فضائی حدود کو محفوظ رکھا۔
نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی مہارت سے دی گئی فیصلہ کن شکست کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت اور عزم کی مثال ہیں۔
نئے ملی نغمے کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہین مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

















