Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی جی پنجاب نے کرپشن میں ملوٹ 210 افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں

 آئی جی پنجاب کے حکم پر کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا، پنجاب بھر میں صرف 8 روز کے دوران 210 افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں، جبکہ لاہور میں 42 افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عہدوں سے ہٹائے جانے والے اہلکاروں کو کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے، جبکہ کرپشن میں ملوث دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو کرپشن کے معاملات میں بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے بھی کرپشن میں ملوث ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔