Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج نے بھارت کو کن 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا؟

1965 کی جنگ کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے ہمت اور دلیری کی نئی داستانیں رقم کیں

ستمبر 1965 کی جنگ کے 9واں روز پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔

پاک فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

بھارتی انجینئرز کی ٹیم کو پاک فوج نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا۔ بھارت کے پٹھان کوٹ اور جودھ پور ایئر بیس پاکستانی فوج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں 28 بھارتی جہاز ہوا میں، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گنز سے، 36 زمین پر کھڑے اور اس کے علاوہ 15 جہاز کلائی کونڈا ایئر بیس پر تباہ کر دیے گئے۔ بھارت کو تمام محاذوں پر شکست کا سامنا تھا، بھارتی فوج پسپاء کا شکار ہورہی تھی۔

1965 کی جنگ کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے ہمت اور دلیری کی نئی داستانیں رقم کیں۔

Exit mobile version