Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی بہتری کا سفر جاری، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیرخزانہ

‘عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں’

لاہور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، عالمی سرمایہ کار پاکستان سے آگے دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں، عالمی معیشت بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہے، چیلنجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version