سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنہ الہندوستان نے سافٹ ٹارگٹ پر وار کیا، شرپسند تنظیم کی دہشت گردانہ کارروائیاں عام بلوچ شہری، مزدور اور تاجر کو براہ راست متاثر کر رہی ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں پرحملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہے۔
بیرونی آقاؤں کی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان کے تخریبی پروپیگنڈا کو بلوچستان کے باشعور عوام یکسر مسترد کرچکے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شرپسند تنظیم فتنہ الہندوستان نوجوانوں کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کر دیتے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے حملوں میں شہید مزدوروں کے لواحقین نے شرپسند تنظیم کو بلوچستان کی معاشی ترقی کے دشمن قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق بھارتی ایما پر فتنہ الہندوستان کے انتشاری پروپیگنڈا کا مقصد بلوچستان میں منفی بیانیہ کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے۔
بلوچستان میں امن دشمن دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے عوامی حقوق کے نام نہاد دعوؤں کی مکروہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔
