Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

‘سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں’

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version