وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں عدالتی سال 27-2026 کے آغاز پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے، آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے، آئین میں اختیارات اور حدود کا واضح تعین کیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے مزید کہا کہ عدالتی امور میں جدیدٹیکنالوجی کو بروئےکار لانا ضروری ہے وفاقی آئینی عدالت نے قیام کے بعد مختصر عرصے میں کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنائے۔
