Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وفاقی حکومت نے آج بھی اضافہ کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا، پیٹرول 4 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافے سے عوام کے سفری اخراجات اور کاروباری سرگرمیوں پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version