Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

اسکولوں میں فرنیچر، پینے کا صاف پانی اور موسم سے بچاؤ کے لیے چھتیں تک موجود نہیں ہیں

خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کی عمارتیں کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔

اسکولوں میں فرنیچر، پینے کا صاف پانی اور موسم سے بچاؤ کے لیے چھتیں تک موجود نہیں ہیں۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہ حال اسکولوں کی ویڈیوز نے سابقہ حکومت اور انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کا پول کھول دیا۔

والدین اور علاقہ مکینوں نے زبوں حال اسکولوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیرِ نو اور بحالی کا مطالبہ کیا اور موجودہ حکومت سے کلاس رومز اور فرنیچر سمیت تمام بنیادی سہولیات بچوں کی تعداد کے مطابق فراہم کرنے کی اپیل کی۔

والدین کے مطابق اسکولوں میں طلبہ و طالبات برآمدوں میں ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔

عوام نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم سے فوری نوٹس لے کر تعلیمی ماحول بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version