Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائبر کرائم کی ہزاروں شکایات، 319 ملزمان گرفتار، 7 کیسز میں سزائیں

چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق 19 انکوائریز کے نتیجے میں 4 مقدمات درج کیے گئے اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران آن لائن مالی فراڈ، ہراسگی، ہیکنگ، بلیک میلنگ اور جعلی سوشل میڈیا پروفائلز سمیت سائبر جرائم کی 6 ہزار 800 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

موصولہ شکایات میں سے 6 ہزار 784 کی تصدیق کے بعد 2 ہزار 66 کو باقاعدہ انکوائریز میں تبدیل کیا گیا، جبکہ 108 مقدمات درج کرکے 319 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ درج مقدمات میں 17 کے حتمی چالان پیش کیے گئے، 7 مقدمات میں سزائیں ہوئیں اور 243 انکوائریز فریقین کے درمیان راضی نامے کے بعد بند کردی گئیں۔

20 اکتوبر 2026 تک غیرقانونی کال سینٹرز سے متعلق کارروائیوں میں سب سے زیادہ 266 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق آن لائن مالی فراڈ سے متعلق 2 ہزار 352 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 2 ہزار 342 کی تصدیق کے بعد 993 انکوائریز شروع کی گئیں۔ اس سلسلے میں 13 مقدمات درج اور 10 ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ 69 شکایات باہمی صلح کے بعد بند کردی گئیں۔

چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق 19 انکوائریز کے نتیجے میں 4 مقدمات درج کیے گئے اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کو دیگر شکایات میں آن لائن تعاقب، آن لائن خریداری اور قرضوں کے فراڈ، توہین مذہب، ریاست مخالف سرگرمیوں، اسپوفنگ، اسپیم، پورنوگرافی، ڈیجیٹل کرنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version