Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پُرامید، ایران امریکا ثالثی میں مثبت پیش رفت کے اشارے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

‘ایران جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں’

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایران امریکا ثالثی کی کوششوں میں مثبت پیش رفت کے اشارے ہیں، پاکستان اس حوالے سے پُرامید ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے پُرامید ہے، ثالثی کی کوششوں میں مثبت پیش رفت کے اشارے ہیں، مثبت پیشرفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 بار ایران کیوں جاتے؟

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اب بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو تنازع برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ارکان کی شمولیت پر پابندی نہیں، اجتماعی دفاع اور علاقائی امن پر مشترکہ مؤقف رکھنے والے ممالک کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ معاہدے میں ایران کی ممکنہ شمولیت کا فیصلہ تینوں بنیادی فریقوں کی سیاسی قیادت کرے گی، سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ حالات کے مطابق دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی، پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا حصہ نہیں، یہ یمن کے اندرونی فریقوں کا معاملہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کارروائیاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر مبنی ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ اور رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں