Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر 2026 سے ہوگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 357 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر 2026 سے ہوگا۔ قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

Exit mobile version