چلتی موٹر سائیکل سے نوجوان رائیڈر اچانک غائب ہوکر کہاں گیا؟ سوشل میڈیا پر وائرل اس ہولناک ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سب یہی سوال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائیڈر سڑک پر تیز رفتار بائیک چلا کر جا رہا ہے کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی کوئی چیز اسے سر پر لگتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ بائیک سے اُڑ کر کہیں غائب ہو جاتا ہے۔
یہ سارا منظر پیچھے سے آنے والی گاڑی میں لگے کیمرے سے ریکارڈ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سوار کو بائیک سے گرانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائیڈر کے اُڑ جانے کے باوجود بائیک کچھ دیر تک سڑک پر اسی رفتار سے چلتی رہی اور پھر اچانک وہ بھی ایک جانب گر کر رک گئی۔
ویڈیو دیکھیں:
— Shocking Videos (@Shockingvide0) December 29, 2022
