Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائنسدانوں نے ’اوزون‘ کے حوالے سے اچھی خبر سنادی

 زمین کو سورج کی تباہ کن تابکار شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی اوزون لیئر کے حوالے سے سائنسدانوں نے اچھی خبر سنادی۔

سائنس دانوں کی جانب سے مرتب کی جانے والی ایک حالیہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بڑی حد تک اوزون کی سطح کو نقصان پہنچانے والے کیمیکلز کی روک تھام سے اوزون کی تہہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صدی کے آخر تک زمین کو گلوبل وارمنگ کے سبب بڑھنے والے درجہ حرارت میں 0.5- 1 ڈگری تک کمی کا سامنا متوقع ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے ورلڈ میٹرولوجیکل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوزون زمین کے قدرتی ٹھنڈک کے نظام کو کمزور کر رہی ہے: تحقیق

اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ اوزون سطح کرہ ارض کو ڈھانپنے والی ایک حفاظتی سطح ہے جو سورج سے آنے والی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاؤں کو زمین کے ماحول میں گھسنے سے روکتی ہے۔

شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تک اوزون سطح کی اینٹارکٹک میں 2066 تک، آرٹک میں 2045 اور باقی دنیا میں 2040 تک اس ہی حالت میں واپسی متوقع ہے جس حال میں وہ 1980 میں تھی۔

اقوام متحدہ کے اوزون سیکریٹریٹ کے انوائرنمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹِیو سیکریٹری میگ سیکی کا کہنا تھا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اوزون تہہ کی بحالی ایک زبردست خبر ہے۔

 

Exit mobile version