Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسا اے ٹی ایم جس سے کرنسی نوٹ نہیں بلکہ گرما گرم بریانی نکلے گی!

بھارت میں ایک منفرد اے ٹی ایم متعارف کرایا گیاہے جس کے اندر سے کرنسی نوٹ نہیں بلکہ گرما گرم بریانی نکلتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں ایک ایسی اے ٹی ایم سروس متعارف کرائی گئی ہے جو دیگر اے ٹی ایمز کی طرح کرنسی نوٹ نہیں دیتی تاہم اس کے ذریعے آپ لذیذ گرما گرم بریانی ضرور حاصل کرسکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

چنائی میں ابتدائی طور پر یہ مشین تین مقامات پر نصب کی گئی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے ٹی ایم کس طریقے سے کام کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مشین کا ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے پینل دکھایا گیا ہے جس میں اپنی پسند کی چیز حاصل کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں۔

کیا آپ نے کبھی پانی کے پکوڑے کھائے ہیں؟  ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاہک بریانی کا انتخاب کرتا ہے اور آن لائن موڈ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا ہے اور پھر مشین کا ایک دروازہ کھول کر اندر سے گرما گرم بریانی کے پیکٹ حاصل کرتا ہے۔

بریانی کے آرڈر کی تیاری میں جتنا وقت لگتا ہے، اتنی دیر تک ڈسپلے چکمتا رہتا ہے پھر اسکرین پر الٹی گنتی دکھائی جاتی ہے۔

الٹی گنتی مکمل ہونا اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ آپ کا آرڈر تیار ہے جس کے بعد صارف مشین کا دروازہ کھول کر اپنی پسند کے ذائقے کی بریانی وہاں سے حاصل کرلیتا ہے۔

Exit mobile version