Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ، مداحوں کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ‘ ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ترانے کو مداحوں کی جانب سے پزیرائی نہ مل سکی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ایس ایل 2022 کا ترانہ ریلیز ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر وہ گلوگار علی ظفر کے گُن گانے لگے اور انہیں ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا۔

پی ایس ایل سانگ کے ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے جس میں انہوں نے علی ظفر سے  گانا گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت

#AliZafar

بھی ٹرینڈ کررہاہے۔

https://twitter.com/Premroghwani830/status/1485631286165360641

https://twitter.com/__GeminiMan/status/1485631304032993281

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستان سپر لیگ کے ترانے کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(  پی ایس ایل )2022 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں