Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8 کا شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کا شیڈول سامنے آگیا ہے جس کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے کامیاب ساتویں ایڈیشن کے بعد آٹھواں ایڈیشن رواں سال فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جس کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔

نجی اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کا شہر ملتان میگا ایونٹ میں افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا جب کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بھی ملتان ہی میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ یہ ٹورنامنٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں ملتان کے علاوہ کراچی، راولپنڈی اور لاہور شامل ہیں۔

میچز سے قبل 9، 10، 11 اور 12 فروری کو ٹیمیں پریکٹس کریں گی جب کہ ٹورنامنٹ کا مجوزہ شیڈول مندرجہ ذیل ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں کل 32 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 30 راؤنڈ میچز ہوں گے جب کہ ایک پلے آف اور پھر فائنل ہوگا۔

13 سے 26 فروری کے دوران کراچی اور ملتان میں راؤنڈ کے 14 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ بقیہ 16 راؤنڈز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا پلے آف اور فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version