سابق کپتان و کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کھلاڑیوں کے لیے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان و کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: حکومت میں تبدیلیوں سے پی سی بی پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، مصباح الحق
مصباح الحق نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے۔ دوبارہ سے سارا سسٹم بنانا ڈیپارٹمنٹس کے لیے چیلنج ہوگا مگر وہ اس سے نبرد آزما ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیپارٹمنٹس تیار کھلاڑی لیتے تھے۔ ڈیپارٹمنٹس نے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی تیار کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں، کرکٹ جاری رہنی چاہیے، نجم سیٹھی
سابق کپتان نے مزید کہا کہ صرف سوئی ناردرن گیس نے اظہر علی، عمر اکمل اور یاسر شاہ سمیت ان گنت کرکٹرز تیار کیے ۔
