Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا میزبان بھارت 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ 130 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا اور بنگلادیش 120 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغانستان 115 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے شاہد آفریدی کو بڑی پیشکش کردی

سری لنکا 77 پوائنٹس کے ساتھ نویں، آئرلینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ دسویں، جنوبی افریقہ 59 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں، زمبابوے 45 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں اور نیدرلینڈز 25 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر  موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ آٹھ ٹیمیں (بشمول میزبان بھارت)ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ دیگر ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version