Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، پی سی بی کا تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان بنانے پر غور

بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں  آگئی ، پی سی بی  نے تینوں فارمیٹ  کے لیے الگ کپتان بنانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق بابر اعظم کے مستقبل کے حوالے سے بول اندرونی کہانی تک پہنچ گیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ہوم سیریز میں مایوس کن نتائج نے بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ میں قیادت خطرے میں ڈال دی۔ پی سی بی نے بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے پر بابر اعظم نالاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی انتظامیہ بابر اعظم کی کپتانی کو محدود کرنے کی پلاننگ کر رہی ہے۔ پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان بنانے پر غور شروع کردیا  ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود کی نائب کپتان تقرری کا مقصد بابر اعظم کو پیغام دینا تھا۔ قومی ٹیم کی قیادت پر جائزہ اور تبدیلی پاکستان سپر لیگ کے بعد ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان ٹیم کے کوچز کی تقرری کے معاملے میں بھی خود دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں