Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوکر منفرد ریکارڈ   کا حصہ بن گئے۔

بابر اعظم ایک ہی سیریز کے تین مسلسل میچز میں اسٹمپڈ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، پی سی بی کا تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان بنانے پر غور

اس سے قبل سابق قومی کپتان وسیم اکرم، سابق انگلش کپتان ناصر حسین اور زمبابوے کے ماٹ سیکنیری بھی ایک سیریز کے مسلسل تین میچز میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سیریز سے قبل بابر اعظم ون ڈے کیریئر میں صرف ایک مرتبہ اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے پر بابر اعظم نالاں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر اعظم تینوں میچز میں مختلف بولرز کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے۔

متعلقہ خبریں