Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ: دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست

چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کے شہر دمام میں کھیلے جانے والے چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ماریشیئس سے ہار گئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، رونالڈو اور میسی کے مقابلے کا ٹکٹ کئی ملین ڈالرز میں فروخت

پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ ماریشیئس کے  خلاف کھیلا  جس میں مخالف ٹیم نے دو گول کیے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک گول اسکور کر سکی۔

ماریشیئس کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کوموروس کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی  تھی۔

مزید پڑھیں: چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ: قومی ٹیم نے پہلی کامیابی سمیٹ لی

پاکستانی ویمنز فٹ بال ٹیم اپنا تیسرا میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں