Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز کرکٹ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے  میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ   میں  آسٹریلیا  ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 43ویں اوور میں 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے دوران پاکستان ویمنز لیگ کیلئے آزمائشی میچز کرانے کا منصوبہ

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 ، کپتان بسمہ معروف 21 اور منیبہ علی 18رنز بناکر نمایاں رہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن نے 3، اینابیل سدر لینڈ اور الانا کنگ نے 2،2 جبکہ ایشلے گارڈنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے 126رنز کا ہدف  با آسانی 20ویں اوور میں  ہی بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے فوئبے لیچ فیلڈ 67 اور بیتھ مونی 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلیا ویمنز کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں