شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ کھیل کے میدان میں خواتین کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائر
شعیب ملک نے مزید لکھا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارکباد۔
– You are the much needed hope for all the women in sports. Super proud of you for all you have achieved in your career. You're an inspiration for many, keep going strong. Many congratulations on an unbelievable career… pic.twitter.com/N6ziDeUGmV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 27, 2023
گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست کے بعدمیچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔
مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں، شعیب ملک نے سوال کا جواب دیدیا
واضح رہے کہ یہ ان کا آخری گرینڈ سلیم ایونٹ تھا۔ ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔
“My professional career started in Melbourne… I couldn’t think of a better arena to finish my [Grand Slam] career at.”
We love you, Sania ❤️@MirzaSania • #AusOpen • #AO2023 pic.twitter.com/E0dNogh1d0
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 27, 2023


















