Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے۔

ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ عرصے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی اور وہ آسٹریلیا کے کامیاب ترین بیٹر بھی رہے۔

مزید پڑھیں : ایرون فنچ شاہین شاہ سے خوفزدہ، ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا

ایرون فنچ نے 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 76 میچز میں انہوں نے ٹیم کی قیادت کی۔ان کی قیادت میں 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے

ایرون فنچ  کو نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز ہے بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو مرتبہ 150 سے زائد رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔

یاد رہے کہ ایرون فنچ نے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version