Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کو شاداب خان کے ہاتھ پر مہندی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلے حارث روف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں— فوٹو: سامیہ خان انسٹا

واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ مہربانی کر کے میرے انتخاب، میری اہلیہ اور خاندان کا احترام کریں۔ میری طرف سے آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مزید لکھا تھا کہ میں اپنے مینٹور ثقی بھائی (ثقلین مشتاق) کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا اور میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی۔

لیگ اسپنر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ بھی چاہتی ہیں کہ ہماری زندگی نجی ہی رہے، وہ اسے پبلک نہیں کرنا چاہتی لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے خاندان کی خواہش کا احترام کریں۔

متعلقہ خبریں