Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں تین دن باقی

ملتان میں پی ایس ایل کے اٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو منعقد ہوگی۔

ملتان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ ٹیموں نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔

شہر اولیاء میں پہلی بار پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹیمیں ملتان پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگ و روغن سمیت دیگر تیاریاں جاری ہیں، پی ایس ایل کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا جائے گا۔

ایسے میں شائقین کرکٹ بھی میزبانی کا اعزاز ملنے کے ساتھ ملتان سلطانز کی کامیابی کے لیے پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں گی تاہم ایونٹ کے پہلے 5 میچز کی میزبانی ملتان کرے گا۔

بہت سے شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کی ٹکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی ہیں اور ابھی تک اس کوشش میں لگے ہیں کہ کہیں نہ کہیں سے ٹکٹس مل ہی جائیں گی۔

میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں، 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version