Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل کا میلہ آج سے سجے گا

شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا میلہ آج سے سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب آج شام 6 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

شائقین  کرکٹ کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

افتتاحی تقریب میں  گلوکار عاصم اظہر، آئمہ بیگ، شائے گل، ساحر علی بگا اور فارس اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے بعد  ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ آٹھ بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل افتتاحی تقریب  اور وہاں ہونے والے میچز کے لیے 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

جدید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز پر مشتمل ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف میں پیٹرولنگ کرے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازمی رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version