پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل کا میلہ آج سے سجے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے 19 مارچ تک ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


















