Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل ڈرافٹ میں سلیکشن نہ ہونے پر مایوسی ہوئی تھی، محمد حفیظ

ملتان: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں سلیکشن نہ ہونے پر مایوسی ہوئی تھی۔

سابق کپتان محمد حفیظ کا ملتان میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے ڈرافٹ میں سلیکشن نہ ہونے پر مایوسی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سپرلیگ میں ٹی وی پر تبصرہ کرنے جارہا تھا، میں ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتا ہوں۔

محمد حفیظ کہتے ہیں کہ کوئٹہ کی ٹیم سپر اسٹار کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے، پوری کوشش کروں گا کوئٹہ کو اس بار چیمپئن بنواؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے مقابلہ مثبت چیز ہے، پاکستان کرکٹ کے کھلاڑیوں نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور افتخار احمد سپر اسٹار ہیں، لاہور کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں امید ہے کہ فینز انجوائے کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ کوئٹہ کل اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version