آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم رینکنگ؛ نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی
آسٹریلوی اسکواڈ میں مچل مارش اور گلین میکسویل کی واپسی ہوئی ہے۔گلین میکسویل ٹانگ اور مچل مارش ٹخنے کے فریکچر کا شکار تھے۔
ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات پانے والے جھائی رچرڈسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں جبکہ پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین اور مارنس لبوشین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
SQUAD: Glenn Maxwell and Mitch Marsh are set to return to Australian colours for the three-match ODI series against India in March pic.twitter.com/tSePIVUQ0W
— Cricket Australia (@CricketAus) February 23, 2023
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز 17، 19 اور22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
