پاکستان سپر لیگ 8 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی ہے۔
لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 96 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، عبدالل شفیق نے 75 جبکہ سیم بلنگز نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔
Scintillating show 👏@FakharZamanLive with a memorable knock in Lahore 🌟#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/ikkSocAfGZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ رومان پاول نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر201 رنز بناسکی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر 55، سائم ایوب 51، جبکہ راجاپاکسے نے 24 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہن آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے،زمان خان نے 2 جبکہ حارث رؤف اور راشد خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
🦅🆚👑
The riveting battle between two of the finest cricketers in the world 💫#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/svSx7KcUn4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
لاہور اسکواڈ:
مرزا بیگ، فخر زمان، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویسا، شاہن آفریدی، حارث رؤف، زمان خان۔
پشاور زلمی اسکواڈ:
بابر اعظم، محمد حارث، سائم ایوب، ٹام کوہلر، رومن پاول، بھانوکا راجاپاکسے، جیمس نیشم، وہاب ریاض، سعد مسعود، ارشد اقبال، سلمان ارشاد۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@lahoreqalandars win the toss and elect to bat first 🏏
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/mnfvTrNYN2#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/PzwdzUhQNQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
واضح رہے کہ اس سے پہلے والے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 66 رنز سے شکست دی۔
