آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
T20 World Cup champions for a SIXTH time!
Best team on the planet 🤟 pic.twitter.com/P2c3Y4YsrQ
— Australian Women's Cricket Team 🏏 (@AusWomenCricket) February 26, 2023
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، جنوبی افریقہ نے تاریخ رقم کردی
بیتھ مونی 74 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ ایشلے گارڈنر 29 ، ایلیسا ہیلی 18، کپتان میگ لیننگ اور گریس ہیرس 10،10، ایلیس پیری 7 اور جورجیا ویئرہیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے 2،2 جبکہ کلو ٹریون اور نون کولولیکو ملابا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔
It’s a sixth Women’s #T20WorldCup title for Australia ✨
They successfully defended 156 to break South Africa’s hearts in Cape Town.#AUSvSA | #TurnItUp pic.twitter.com/3uCbCn2Hjl
— ICC (@ICC) February 26, 2023
لورا وولوارڈٹ 61 اور کلو ٹریون 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔مریزانے کیپ 11 ، تزمین برٹس 10، کپتان سون لوس 2 اور اینیکے بوش ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی
سنالو جافتا 9 اور نادین ڈی کلرک 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ، ایشلے گارڈنر، ڈارسی براؤن اور جیس جوناسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
