Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام کی خبروں پر حیران

قومی وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

قومی وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کے قریبی ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام کی خبروں سے متعلق رضوان نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے آرام کرنے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان افغانستان کے خلاف سیریز کے منتظر اور کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

محمد رضوان کا قریبی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام کر چکا ہوں، اب تو آرام کی ضرورت نہیں جب کہ پی ایس ایل پرجوش ہوکر کھیل رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version