Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8: دفاعی چیمپئن اور رنر اپ مسلسل دوسرے فائنل میں آمنے سامنے

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور رنر اپ ملتان سلطانز مسلسل دوسرے فائنل میں آمنے سامنےآئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں فائنل کھیلنے والی ٹیمیں مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ  کا شیڈول کی تبدیلی کے بعد اب 18 مارچ بروز ہفتہ (یعنی آج)  کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے آغاز سے قبل شام ساڑھے 5 بجے اختتامی  بھی منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی تو یہ پی ایس ایل میں مسلسل دو سال ٹرافی جیتنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ اس سے قبل صرف  اسلام آباد یونائیٹڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

اس کے علاوہ آج کا میچ  جیتنے والی ٹیم پی ایس ایل میں دو ٹرافیز جیتنے والی دوسری  ٹیم بن جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version