Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے معروف فرسٹ کلاس کرکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

پاکستان کے معروف فرسٹ کلاس کرکٹر قیصر عباس کے ماموں سید نسیم عباس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف سابق کرکٹر نسیم عباس نماز فجر کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، زخمی کرکٹر کو لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید نسیم عباس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول نے لواحقین میں 2 بیٹے، 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر لاہور ڈویژن کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version