معروف پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال انتقال کر گئے ہیں۔
تصیلات کے مطابق پاکستان کے اسنوکر پلیئر محمد بلال 37 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
محمد بلال کی نماز جنازہ آبائی علاقے منڈی بہاء الدین میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے محمد بلال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
محمد بلال نے 2018 میں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی، 2019 میں ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔
