انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ویلمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے جوئے روٹ چار درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چار درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔
اسٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔
دوسری جانب بولرز کی فہرست میں بھارت کے ایشون بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔
جنوبی افریقہ کے رابادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے جیمز ای ڈرسن دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے۔
