Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حارث رؤف کا ولیمہ، سہیل تنویر نے کتنی سلامی دی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں پاکستان کے سابق کرکٹرسہیل تنویر کو حارث رؤف کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سہیل تنویر منفرد انداز میں حارث رؤف کو ایک لفافہ بطور سلامی تھماتے ہیں جس کے بعد فوراً ہی دونوں کو ایک زور دار قہقہہ لگاتے دیکھا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت سابق کپتان مصباح الحق، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version