Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا آغاز

لاہور: اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہوگیا ہے۔

اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں انڈر 13 کے 25 کھلاڑی شریک ہیں۔ یہ کیمپ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل انڈر 16 کے37 کھلاڑیوں کا مریدکے کنٹری کلب میں 10 جولائی سے کیمپ جاری ہے جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

اینگرو کوچنگ پروجیکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوچنگ غیر ملکی کوچز کے ساتھ لوکل کوچز بھی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی کوچز میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، برطانیہ کے گورڈن پارسنز اور جولین فاؤنٹین جب کہ زمبابوے کے ٹیٹینڈا تائیبو شامل ہیں۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا کے جیف لاسن 22 جولائی سے کرکٹ کلینک کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version