پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مقامی وقت کے مطابق آج سہہ پہر دو بجے سے پانچ بجے تک گال اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔
ٹریننگ سے قبل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
