ڈربن: آئی سی سی کے نئے مالیاتی ماڈل پر پی سی بی نے اختلاف کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ ڈربن میں ہوئی جس میں آئی سی سی کا نیا فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل منظور کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے نئے مالیاتی اور ڈسٹری بیوشن ماڈل پر اختلاف کیا ہے، پی سی بی چاہتا تھا کہ اس اہم معاملے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کیا جائے جب کہ دیگر رکن ممالک فوری منظوری کے حق میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی ایشیاکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا خواہاں
نئے مالیاتی ماڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے سے دگنی رقم ملے گی جب کہ پاکستان آئی سی سی سے پیسے ملنے والے چار ٹاپ ملکوں میں شامل ہے۔
یہ رقم ملک میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی پر خرچ کی جائے گی جب کہ یہ پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔
دوسری جانب ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی پاکستان کرنے جارہا ہے۔
