پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ، عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
میلبورن آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حمزہ خان نے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
حمزہ خان نےکوارٹر فا ئنل میں ملیشیئن حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا۔
اس مقابلے میں حمزہ خان نے اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی اور عالمی جونیئر اسکواش کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔وہ اس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















