Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل؛ پاکستان نے بھارت کے غرور کو مٹی میں ملادیا

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے اور روایتی حریف کو 353 رنز کا ہدف دیا

گرین شرٹس کے اوپنرز نے اننگ کے ابتدا سے ہی جارحانہ مگر محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی اور دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے جو 121 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے لیے انہوں نے 51 گیندوں کا سہارا لیا۔ صاحبزادہ فرحان 65 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 71 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان محمد حارث صرف 2 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے رجوردھن ہنگرگیکر اور ریان پراگ نے 2، کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہرشت رانا، مانو ستھر اور نشات سندھو نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 61 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سودھرسن 29، جبکہ کپتان یش ڈھل نے 39 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم، مہران ممتاز اور ارشد اقبال نے 2،2 شکار کیے جبکہ مبصر خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version