Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولمبو ٹیسٹ؛ بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل ختم کردیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنالیے ہیں جب کہ پاکستان کو سری لنکا پر 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔

عبداللہ شفیق نصف سنچری کی بدولت 87 اور بابر اعظم 28 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جب کہ امام الحق 6 اور شان مسعود 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بظاہر بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔

سری لنکا کی پوری پہلے روز کے دوسرے سیشن میں ہی محض 166 رنز کے مختصر مجموعے پر آل آؤٹ ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے جس پہلا ٹیسٹ جیت کر پاکستان کو پہلے ہی 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں