انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئے فارمیٹ کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخ سامنے آگئی ہیں۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 سے 30 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز پر ہوگا جو نئے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا اور اس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کے لیے 2 گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔
سپر 8 کے دونوں گروپس کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ امریکہ میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔
واضح رہے کہ موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















