گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان کے یارکرز کی گونج ہے، جنہوں نے اپنی بولنگ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
فاسٹ بولر زمان خان ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیل رہے ہیں جس میں وہ ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں اتوار کو ٹورنٹو نیشنلز اور مونٹریال ٹائیگرز کے درمیان میچ ہوا جس میں زمان خان نے اپنی یارکرز سے بھرپور گیند بازی کی۔
ٹورنٹو نیشنلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ میچ کو آؤٹ فیلڈ کے گیلے ہونے کی وجہ سے چھ اوور تک محدود کردیا گیا تھا۔
سست آغاز کے بعد مونٹریال ٹائیگرز نے تیزی سے بیٹنگ کی اور اگلے چار اوورز میں 66 رنز اسکور کیے جس کے بعد 5 اوورز کے اختتام تک ان کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 75 رنز تھا۔
ٹورنٹو نیشنلز نے آخری اوور کے لیے زمان خان کا انتخاب کیا جو درست ثابت ہوا اور قومی فاسٹ بولر نے اپنی یارکرز سے مخالف بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا جب کہ بلے باز مکمل طور پر بے بس دکھائی دیے۔
Last over, under pressure, Zaman Khan is uber cool 🥶#GT20Canada #GT20Season3 #GlobalT20 #CricketsNorth #TNvMT pic.twitter.com/sSwFcN0l2p
— GT20 Canada (@GT20Canada) July 31, 2023
آخری اوور میں انہوں نے صرف ایک رن دیا جب کہ پچھلے اوور میں زمان خان نے 18 رنز دیے تھے جس میں دو چھکے اور تین وائیڈ بال شامل تھیں۔ لہذا دو اوورز کے اسپیل میں انہوں نے بغیر کوئی وکٹ لیے مجموعی طور پر 19 رنز دیے۔
مونٹریال ٹائیگرز 6 اوورز میں صرف 77 رنز کا ہدف ہی دے سکی جب کہ شیرفین ردرفورڈ نے آخری گیند پر بائی رن لینے کی کوشش کی لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔
اس کے برعکس ٹورنٹو نیشنلز مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 23 رنز سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ زمان خان کو ’آخری اوور کا ماہر‘ قرار دیا جاتا ہے اور انہوں نے کئی مرتبہ اسے درست بھی ثابت کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
