لاہور: پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے مستقبل کے لیے بدھ کو فیصلہ کن اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے حوالے سے فیصلے ہوں گے جب کہ اجلاس میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔
اجلاس سے قبل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور ایڈوائزر مصباح الحق اپنی مشاورت مکمل کریں گے، اجلاس میں نئی قومی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بدھ کو ہی متوقع ہے جب کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی ملاقات ہوئی ہے، ندیم خان کو بھی نئے سیٹ اپ میں اہم زمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
