Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ہاکی ٹیم بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم امرتسر کے بعد دہلی اور پھر دہلی سے چنئی پہنچی ہے، دہلی پہنچنے کے بعد قومی ٹیم شام کو چنئی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف 3 اگست کو کھیلے گا جب کہ دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا اور تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان سے ہوگا۔

پاکستان چوتھا میچ چائنہ کے خلاف 7 اگست جب کہ آخری راؤنڈ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 اگست کو کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version